Madam Tussaud's Museum From London

مادام تساو کا مجسمہ
لندن کا مادام تساو میوزیم
کہتے ہیں کہ لندن آنے کے بعد اگر کسی نے مادام تساو کا میوزیم نہیں دیکھا تو

لندن کا مادام تساو میوزیم کا بیرونی منظر


برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ اور ان کے شوہر کا مجسمہ

 پھر اس نے لندن ہی نہیں دیکھا ہے

جرمنی کے ایڈولف ہٹلر
 میوزیم میں چئیمبر آف ہوررز دہشت کا کمرہ بھی ہے جن میں بعض مشہور شخصیتوں کے علاوہ تاریخ کے مشہور جرائم کی یادگار اشیا کے ماڈل بھی رکھَے  ہوئے ہیں

مادام تساو کے میوزیم میں دنیا بھر کی چھ سو سے زیادہ تاریخی شخصیات کے مجسمے موجود ہیں یہ تمام وہ شخصیات ہیں جنہوں نے اپنے دور میں برے یا
اچھے کردار ادا کیئے ہیں 
اس میوزیم میں ہر دور میں تبدیلی آتی رہتی ہےنئی شخصیات کے مجسمے بنتے رہتے ہیں اور پرانے مجسمے ہٹا کر ان نئے مجسموں کو ان کی جگہ پر رکھا جاتا رہتا ہےیہاں پر تاریخی شخصیات میں سے نیک نام اور بد نام دونوں طرح کی شخصیات کے مجسمے رکھے جاتے ہیں  اس یہاں  پر جرمنی کے ایڈولف ہٹلر کا مجسمہ بھی موجود ہے 

  
مادام میری تساو 1761 میں  اسٹراس برگ میں پیدا ہوئیں 
 ان کے والدین سوئیز رلینڈ کے رہنے والے تھے مادام تساو کا ابتدائی زمانہ پیرس میں گزرا جہاں ان کے چچا کے دو مومی عجائب گھر تھےبعد میں وہ فرانس کے بادشاہ سولہویں لوئی کی بہن ایلزبتھ کی آرٹ ٹیچر ہو گئیں  اسی زمانے میں انہوں نے اپنے چچا کے مومی عجائب گھروں کے لیئے بہت سے مجسمے تیار کیئے ان میں اس دور کی مشہور شخصیات والٹیر،بنجامن فرینکلین،نیلسن، اور سر والٹر اسکاٹ کے پورٹریٹ ماڈل بھی شامل تھے یہ ماڈل اب تک موجود ہیں ۔
جب انقلاب فرانس آیااور بادشاہ اور شاہی خاندان کے دوسرے افراد کو قتل کردیا گیا تو مادام تساو کو بھی جیل میں ڈال دیا گیا ۔ ملک میں کچھ امن قائم ہوا تو انہیں رہائی ملی۔ اسدوران ان کے چچا کا انتقال ہوچکا تھا اور ان کے مومی عجائب گھر مادام تساو کی ملکیت تھے مگرمادام تساو نے فیصلہ کر؛لیا تھا کہ وہ اب پیرس میں نہیں رہیں گی چناچہ وہ اپنے شوہر کو پیرس میں چھوڑ کر انگلستان آگئیں ان  کے ہمراہ ان کے دو بیٹے بھی تھے  اگلے 33 برس تک مادام تساو برطانیہ کا دورہ کرتی رہیں اور مجسمے بناتی رہیں بلاآخر1835 میں انہوں نے لندن میں اپنا میوزئیم  قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا پہلے یہ میوزیم بیکر اسٹریٹ میں قائم ہوا پھر  1884 میں مادام تساونے  اسے میری لے بون اسٹریٹ کی ایک عمارت میں منتقل کردیا  جہاں یہ اب تک قائم ہے  مادام تساواکیاسی برس کی عمر تک مجسمہ سازی کا کام کرتی رہیں اور سب سے آخر میں انہوں نے خود اپنا مجسمہ تیار کرکے میوزیم میں رکھ دیا مادام تساو کے مرنے کے بعد ان کے  دونوں بیٹوں نے ان کے فن کو زندہ رکھا اور اب مادام تساو کی تیسری اور چوتھی نسل اس فن اور میوزیم کو سنبھالے ہوئے ہے ۔۔۔۔۔ماداماومادام تساو